خاتون قتل کیس‘ ڈیڈ باڈی نہ ملنے پر ہائیکورٹ کی برہمی‘ ڈی پی او ننکانہ کو تلاش کی ہدایت

لاہور (خبر نگار) جائیداد کے تنازع پر غیر شادی شدہ بہن کے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزموں کی درخواست ضمانت کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے ملزم علی رضا اور یاسمین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ چیف جسٹس کے استفسار پر وکیل صفائی نے بتایا کہ اس مقدمہ میں محمد اکرم‘ یاسمین‘ رضوان اور علی رضا ملزم ہیں۔ چیف جسٹس نے وکیل صفائی  سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا جس کی شادی نہیں ہوئی ہوتی  کیا اس کی  ڈیڈ باڈی نہیں ہوتی۔ کیا بات کرتے ہیں، چیف جسٹس نے دوران سماعت بلا وجہ بات کرنے کی کوشش کرنے پر ڈی پی او ننکانہ پر اظہار ناراضگی کیا۔ نمائندہ  فرانزک سائنس  لیبارٹری نے عدالت کو بتایا کہ جو ڈی این اے  رپورٹ ہے وہ مطابقت نہیں رکھتی، ڈیڈ باڈی کی شناخت کے لئے ڈی این اے کی موصول ہونے والی رپورٹ مطابقت نہیں۔ عدالت نے ڈی پی او ننکانہ کو ڈیڈی باڈی تلاش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن