فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) چھیڑ چھاڑ کرنے پر خواجہ سراؤں نے اوباش افراد کی دھلائی کر دی، تفصیل کے مطابق علاقہ نور پورہ میں موٹر سائیکل سوار قاسم وغیرہ نے خواجہ سرا نگینہ اکرم، کرن، ثمینہ، عالیہ وغیرہ کو بیہودہ مذاق اور چھیڑ خانی شروع کر دی، منع کرنے پر نگینہ کو تھپڑ مار دیا جس پر خواجہ سراؤں نے ملزموں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔