کسووال(نامہ نگار)تھانہ کسووال کی حدود میں دوہرے قتل کی واردات‘ غیرت کے نام پر بھانجوں نے فائرنگ کرکے میاں، بیوی کو قتل کردیا‘ تھانہ کسووال کے نواحی گاؤں 118سیون ڈی آر میں افسوسناک واقع پیش آیا‘ جس میں مقتولہ فخرات کے دو حقیقی بھانجوں نے گاؤں کے باہر اپنی فخرات اور اس کے شوہر منیرکو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ دونوں میاں بیوی نے پانچ سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ دونوں میاں، بیوی موٹر سائیکل پر 19چودہ ایل سے رشتہ داروں کو ملنے آئے تھے۔