اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے ہی ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلے کیے اور ان فیصلوں سے اب ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ مائیکرو بلاکنگ کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوش اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایسی آئی ایف سی) کے ویژن کے تحت ستمبر میں خوشخبری ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاش جمہوری سیاسی لیڈرز، آئینی و قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے یہ فیصلے پہلے کر لیتے، اگر یہ پہلے ہو جاتا تو آج پاکستان کہاں سے کہاں ترقی میں پہنچ چکا ہوتا، آج بھی یہ سب احساس کر لیں۔
آرمی چیف کے فیصلوں کے باعث ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا: فیصل واوڈا
Sep 04, 2024