ایف بی آر اور تاجر تنظیموں کے مذاکرات بے نتیجہ ختم 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور دونوں ملک گیر تاجر تنظیمات کے چار رکنی وفد کے درمیان تاجر دوست اسکیم پر مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم ہو گیا تاہم دونوں فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان تاجر دوست اسکیم پر مذاکرات کے دور  میں تاجر راہنماوں نے فکسڈ ٹیکس کی تجویز دی اور کہا کہ اگر ایف بی آر آمادہ ہو تو وہ خود اس کا سلیب بنا کر دینے کے لئے تیار ہیں ،اس سے ہدف سے ذائد ٹیکس مل سکتا ہے ، ۔مذاکرات کے دوران کاشف چوھدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور اجمل بلوچ صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے ایک بار پھر ٹیکس ویلو ایشن ٹیبل مسترد کرتے ہوئے اسے تاجر دشمن اقدام قرار دیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر سے تاجر دوست اسکیم پر مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم ہو گیا لیکن تاجروں اور ایف بی آر نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن