اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میں جس کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں144 ارب روپے سے زائد لاگت کے 8 منصوبوں کی منظوری دے دی، ان میں سے پانچ منصوبے جن پر لاگت 15.35بلین روپے ہے کو فورم نے منظور کیا جبکہ تین منصوبے جن پر لاگت 129 ارب روپے ہے انہیں حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا، ان منصوبوں کا تعلق تعلیم صحت اعلی تعلیم ٹرانسپورٹ مواصلات اور پانی کے وسائل سے ہے، واقعی وزیر منصوبہ بندی نے اپنے اظہار خیال میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا منصب دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، اجلاس میں سیف کے سیکٹر میں 52 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور میں انسٹیٹیوٹ اف کینسر ٹریٹمنٹ ریسرچ قائم کرنے کے لیے منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا، اس منصوبے کی فائنانسنگ صوبائی اے ڈی پی سے کی جائے گی، اس سٹیٹ میں 565 بیڈ کا ہاسپٹل بھی ہوگا، کینسر کی تشخیص علاج کی سہولت ہوگی اور اعلی معیار افرادی قوت فراہم کی جائے گی، اعلی تعلیم کے شعبہ میں چار منصوبے منظور کیا گیے، انٹرنیشنل سینٹر اف ارٹیفیشل انٹیلیجنس کا قیام جس پر ایک ایک ارب 85 کروڑ روپے لاگت ائے گی، دوسرے منصوبے کے تحت نیشنل سینٹر فار سائبر سکیورٹی قائم کیا جائے گا، کش منصوبے پر لاگت کا خمینہ ایک ارب 88 کروڑ روپے ہے، اجلاس میں سندھ فلڈ ایمرجنسی ریہیبلیشن پراجیکٹ مرحلہ دو کو حتمی منظوری کے لیے ایکٹ کو بھیج دیا گیا، اس منصوبہ لاگت کا تخمینہ 61 ارب روپے ہے، اس منصوبے کے لیے فائنانسنگ عالمی بینک سے لی جائے گی، کچی کنال کی بحالی کا منصوبات میں منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا، اس منصوبے پر 14 ارب 70 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے، اس منصوبے کے تحت پنجاب میں کچی کنال کو بحال کیا جائے گی ۔