کے پی کے اور پنجاب کے کئی شہروں میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی‘ کنکشن منقطع

Sep 04, 2024

لاہور (سٹاف رپورٹر) گیس چوری کے خلاف سوئی ناردرن کے کریک ڈاؤن کے دوران، پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید 51 گیس کنکشن منقطع کر دئیے گئے۔ اور 7 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ لاہور میں غیر قانونی گیس کے استعمال پر 5 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 14 کنکشن منقطع کیے اور  2.5 لاکھ روپے جرمانے کیے۔ ملتان میں 11 کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 2 کنکشن منقطع کیے۔ فیصل آباد میں غیر قانونی گیس کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا اور 20 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ شیخوپورہ میں ٹیم نے گیس چوری کے مقدمات میں 20 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ بہاولپور میں 5 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 کنکشن منقطع کیے۔ ساہیوال میں 1 کنکشن منقطع کیا اور گیس چوری کے مقدمات میں 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا۔ راولپنڈی میں ٹیم نے غیر قانونی گیس کے استعمال پر 2 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 4 کنکشن منقطع کیے۔ پشاور اور کرک میں ٹیم نے غیر قانونی گیس کے استعمال پر 4 کنکشن منقطع کیے اور گیس چوری کے مقدمات میں 2 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا۔

مزیدخبریں