زبیر احمد ظہیر کی ہمشیرہ‘ مولانا عبدالستار  کا بیٹا انتقال کر گئے

 لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر کی حقیقی ہمشیرہ ، حاجی میاں محمد عثمان غنی کی  اہلیہ، حافظ محمد ابرہیم، میاں محمد عظیم اور میاں محمد نعیم کی والدہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔  اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے نائب صدر مولانا عبدالستار نیازی کے 28 سال کے جوان بیٹے ابو سفیان بھی قصور سے لاہور آتے ایکسیڈنٹ میں وفات پاگئے۔ 

ای پیپر دی نیشن