حسینہ واجد حکومت کے خلاف امارات میں احتجاج پر سزا پانے والے 57 بنگالیوں کیلئے معافی کا اعلان

Sep 04, 2024

ابوظہبی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے حسینہ واجد حکومت کے خلاف احتجاج کے جرم میں سزا پانے والے 57 بنگلادیشی شہریوں کی سزا معافی کا اعلان کر دیا۔ حکومتی فیصلے کے مطابق سزا یافتہ افراد کی سزائیں منسوخ کرکے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔ سزا یافتہ افراد میں 3 کو عمر قید، 53 کو 10 سال قید سنائی گئی تھی، مقامی میڈیا کے مطابق امارات میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے ایک شہری کو 11 سال قید سنائی گئی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق ان افراد کو  غیر قانونی مظاہروں کی کال دینے اور امن عامہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔ عرب میڈیا کے مطابق بنگلادیشی شہریوں کی معافی کے فیصلے سے کچھ روز قبل امارات کے صدر  سے بنگلادیش کے عبوری صدر محمد یونس کا رابطہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں