شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہے، بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے، سستے گھروں کی تعمیر سمیت تمام شعبوں میں مثالی اصلاحات لائی گئی ہیں جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے اور درپیش مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں‘ حکومت کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے ایجنڈے کو ہرحال میں عملی جامہ پہنایا جائیگا انتخابی وعدوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکو مت ملکی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے اور ان شاء اللہ جلد مہنگائی میں مزید کمی لائی جائے گی ، معاشی اصلاحات کے مثبت اثرات جلد مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے موجودہ حکومت دن رات کوشاں ہے ہماری حکومت کی تمام تر توجہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔