پیاز‘ آلو‘ ٹماٹر‘ گاجر‘ گوبھی‘ مٹر کی قیمت میں کمی 

Sep 04, 2024

لاہور (خبر نگار) سبزیوں کی قیمتوں میں گزشتہ دو روز میں واضح کمی دیکھی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیاز کی قیمت 10 روپے کی کمی سے 100، آلو کی قیمت 3 روپے کمی سے 85، ٹماٹر کی قیمت 10 روپے کی کمی سی100، چائنہ گاجر کی قیمت10 روپے کی کمی80 ، لہسن دیسی کی قیمت 385، لہسن ہارنی کی قیمت 410 روپے، چائنہ لہسن 510 روپے، ادرک تھائی لینڈ کی قیمت 585 روپے اور ادرک چائنہ کی قیمت 510 روپے پر مستحکم رہی۔ پھول گوبھی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے 110 روپے، بھنڈی کی قیمت 5 روپے کی کمی100 روپے، شلجم کی قیمت 130، کریلا 130، ٹینڈے 180 اور اروی کی قیمت 160 روپے پر برقرار رہی۔ مٹر کی قیمت 10 روپے کی کمی سی340، پالک کی قیمت 5 روپے کی کمی سے60 ، شملہ مرچ کی قیمت 05 روپے کی کمی سے 170 جبکہ لوکی بوتل کی قیمت 70 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔

مزیدخبریں