پنجاب میں مختلف محکموں‘ کمشنرز‘ ڈپٹی کمشنرز کے مالی اختیارات میں اضافہ

لاہور (خبر نگار) پنجاب میں محکموں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے مالی اختیارات میں مزید اضافے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ڈیلی گیشن آف فنانشل پاور رولز 2016ء میں ترامیم کی گئی ہیں۔ تقریباً 23سال بعد ڈی سی کے سکیموں کی منظوری کی رقم کو 5کروڑ سے بڑھا کر 10کروڑ کر دیا گیا جبکہ ڈویژنل کمشنرز کے سکیم منظوری کی رقم کو 20کروڑ سے بڑھا کر 40کروڑ کرنے کی منظوری دی گئی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ محکموں کو ترقیاتی سکیموں کی منظوری کی رقم کو 40کروڑ سے بڑھا کر 80کروڑ تک کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن