شیخوپورہ: انتظامیہ کی کارروائیاں ‘ متعدد مقامات سے تجاوزات کا صفایا

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میاں محمد جمیل کی ہدایت پرچیف آفیسر ملک منشاء جاوید کی سربراہی میں انکروچمنٹ انسپکٹر اکرام ورک نے عملہ تہہ بازاری کے ہمراہ شہر بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد مقامات سے تجاوزات کو ہٹانے سمیت دکانداروں کا سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ بعض افراد کے خلاف مقدمات کو اندراج بھی کروایا گیا ہے یہ بار بار وارننگ کے باوجود تجاوزات ہٹانے سے قاصر تھے اور عملہ تہہ بازاری کی طرف سے تجاوزات ہٹائے جانے کے دوران مزاحمت بھی کی تھی، تجاوزات کے خلاف اس موثر آپریشن کے بعد شہر کے مختلف بازار اور تجارتی مراکز کی سڑکیں اور گزر گاہیں کشادہ ہوگئیں جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں لاحق دشواریوں کا خاتمہ ہوا شہریوں نے چیف آفیسر ملک منشاء جاوید اور انکروچمنٹ انسپکٹر اکرام ورک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن