قصور (نمائندہ نوائے وقت) بلھے شاہ ادبی سنگت کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض انجم نے کہا ہے کہ پنجابی زبان کے فروغ کیلئے عالمی پنجابی کانفرنس نقطہء آغاز ثابت ہو گی۔ پنجابی دنیا میں بولی جانے والی زبانوں میں اپنا الگ مقام رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقد پہلی عالمی پنجابی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر مجاہدہ بٹ چیئرپرسن شعبہ پنجابی وویمن یونیورسٹی لاہور نے کی اور مہمان خصوصی ڈاکٹر مختار احمد عزمی ڈائریکٹر مرکز برائے ترجمہ و تعبیر منہاج یونیورسٹی لاہور تھے۔ کانفرنس کے پہلے سیشن میں ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد‘ ڈاکٹر ریاض شاہد‘ ڈاکٹر ایوب، ڈاکٹر سعادت علی ثاقب، ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد، ڈاکٹر فضیلت بانو، ڈاکٹر احسان اللہ طاہر، محمد اختر خان ، ڈاکٹر زیب النسا ،ڈاکٹر محمد عرفان الحق اور غلام دستگیر نے اپنے مقالات کے ملخص پیش کیے جب کہ دیگر ممالک سے گردیش کور گریول‘ ڈاکٹر جو گا سنگھ ورک‘ ڈاکٹر جسبیر سنگھ سرنا‘ ڈاکٹر دیویندرپال اورڈاکٹر جسوندر سنگھ نے بھی اپنے مقالے آ ن لائن پیش کئے۔ بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کے عہدیداروں و ممبران اشرف خان شازی سرپرست اعلیٰ،ڈاکٹر ارشد شاہد، ڈاکٹر ریاض انجم، رؤف احمد رؤفی، ذوالفقار علی ، سلیم آفتاب ، باؤ محمد ارشد، غلام غوث لکھی، سردارعمیر علی، حافظ علی احمد صابر، علی عمران ،شہروز ناظر، فیصل نذیر، خالد اکبر نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ڈاکٹر ریاض انجم کو مبارکباد دی۔
پنجابی زبانوں میں اپنا الگ مقام رکھتی ہے: ڈاکٹر ریاض انجم
Sep 04, 2024