شیخوپورہ میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام فلاپ ‘ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) صاف ستھرا پنجاب پروگرام شیخوپورہ میں نافذ العمل نہیں ہو سکا اور شہر کے بیشتر علاقے کوڑے کرکٹ کی زد میں ہیں، شہریوں کے مطابق میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی نے علاقے بانٹ رکھے ہیں اور دن مختص کرنے کے تحت ہفتہ بھر میں ایک روز شہری آبادیوں میں آتا ہے جس کے باعث پورا ہفتہ شہریوں کو کوڑے کرکٹ کے لگے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن کا شکار ہونا پڑتا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کے ذرائع نے عملہ صفائی کی غفلت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ صفائی ستھرائی کا عمل روزانہ کی بنیاد پرجاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن