بھوئے آصل+ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) کرنٹ لگنے سے کمسن بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کی نااہلی کے باعث گذشتہ روز پول میں کرنٹ آجانے سے محلہ شریف پورہ کی 4سالہ معصوم بچی جاں بحق ہوگئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ نجی ہائوسنگ سوسائٹی حاجی پارک کا رہائشی 47 سالہ ملک شاہد الیکٹرک میٹر میں کرنٹ آنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔ سول سوسائٹی کوٹ رادھاکشن اورآرائیں ویلفیئر ٹرسٹ کوٹ رادھاکشن نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔