قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد عدیل سیال نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا‘مختلف اشیاء کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر عدیل سیال نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسروںکے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا صبح سویرے دورہ کر کے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور سبزی و فروٹ کی طلب و رسد بارے دریافت کیا۔ انہوں نے منڈی میں مختلف اشیاء کی قیمتوں، معیار اور ریٹ لسٹوں کی نمایاں جگہوں پر موجودگی کو چیک کیا۔
قصور: پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ
Sep 04, 2024