تاجر طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے :ذیشان پرویز

Sep 04, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے کہ تاجر برادری معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے حکومت کے ساتھ ہے اور معاشی استحکام کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی تاجر طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جسے درپیش مسائل کا حل یقینی بنانے کیلئے نہ صرف تاجر تنظیموں کے پلیٹ فارمز سے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں بلکہ حکومت کو تجارتی سرگرمیوں میں لاحق مشکلات سے آگاہ کیا گیا ہے مشترکہ کاوشوں سے تمام مسائل کا حل ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا تاکہ تاجروں کو ہر سطح پر ریلیف حاصل ہوسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین حاجی یعقوب بگا شیخ،نائب صدر شیخ عظیم جاوید، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، صدر پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد، چوہدری حفیظ الرحمن ورک، شیخ محمد فاروق، تمثیل حامد و دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں