شیخوپورہ (عظیم علی شیخ، امتیاز احمد شیخ، امجد علی سلطانی سے) پاسپورٹ آفس شیخوپورہ کو بعض کرپٹ افسران و ملازمین نے ٹاؤٹ مافیا کو ٹھیکے پر دے دیا گیا ٹاؤٹوں نے ٹوکن کے اجراء اور کوائف کی تکمیل کیلئے باقائدہ نظام مرتب کررکھا ہے شہریوں کے مطابق ٹاؤٹ دن بھر پاسپورٹ آفس کے ارد گرد شہریوں کو ورغلاتے دکھائی دیتے ہیں اور پاسپورٹ کی تکمیل کیلئے مقرر کردہ ریٹس کے تحت 8 تا 10 ہزار روپے فی کس وصول کر رہے ہیں جس میں سے حصہ محکمہ کے کرپٹ افسروں و ملازمین کو روزانہ کی بنیاد پر پہنچاتے ہیں اس کمائی کے باعث افسروں و ملازمین نے پاسپورٹ آفس کے تمام امور ٹاؤٹ مافیا کو سونپ رکھے ہیں جن کی مرضی کے بغیر کوئی شہری آفس کے احاطہ میں بھی داخل نہیں ہوسکتا ۔ جبکہ وہ سائلین جو ٹاؤٹوں کے ورغلانے میں نہیں آتے انہیں شدید خوار کیا جاتا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ سے کاروائی کی اپیل کی ہے جبکہ پاسپورٹ آفس کے ذرائع نے ٹاؤٹوں کی سرپرستی و رشوت ستانی کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔