حجرہ چونیاں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ حادثات میں اضافہ

چونیاں(نامہ نگارخصوصی) تین اضلاع کو آپس میں ملانے والا حجرہ چونیاں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ، چونیاں روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے خالد مارکیٹ تا قلعہ سوندھا سنگھ تک حجرہ روڑ میں بنے گہرے کھڈے لوگوں کے لیے وبال جان بن گئے بارشی پانی ہفتہ بھر کھڈوں میں کھڑا رہتا ہے زرائع آمدروفت کے ساتھ لوگ حادثات کا شکار ہو کر اپنی قیمتی جانوں اور گاڑیوں سے ہاتھ دھونے لگے۔ محکمہ ہائی وے قصور اور ہائی وے اوکاڑہ نے حجرہ روڑ کو دیکھتے ہوئے آنکھیں بند کر لی ہیں ۔ لوگوں نے ڈی سی قصور، ڈی سی اوکاڑہ، وزیر مواصلات، وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ حجرہ، چونیاں روڑ کا نوٹس لے کر عوام کا مسئلہ حل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن