قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور ڈاکٹر نئیر عالم خان کی زیر صدارت ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں قصور پتوکی کوٹ رادھا کشن چونیاں مصطفی آباد اور کھڈیاں سے ریسکیو انچارجز نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا۔ کارکردگی رپورٹ میں بتایا ریسکیو 1122 قصور نے اگست میں 4402 ریسکیو آپریشنز انجام دئیے، 4291 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا گیا۔
قصور: ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 کی زیر صدارت ماہانہ جائزہ اجلاس
Sep 04, 2024