گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صحابہ اور اہل بیت کی پیروی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے، حضور اکرم آخری نبی ہیں، قیامت تک آپ ہی کی رسالت قائم و دائم رہے گی جو بھی نبی رسول ہونے کا دعوی کرے گا وہ جھوٹا کذاب ہوگا۔ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرے، اسلام کو دنیا میں پھیلانا صحابہ اکرام کے بعد ہر امتی کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مذہبی سکالر خطیب اسلام حضرت مولانا علامہ سید حفیظ الرحمن نے جامع مسجد فاطم الزہرہ پنجاب گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی میں سالانہ عظمت صحابہ و اہل بیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت مرکزی انجمن تاجران گوجرانوالہ و پنجاب کے نائب صدر سردار بشارت احمد سالک نے کی جبکہ مقررین میں پروفیسر ممتاز اعوان، عابد سہیل بھٹی، قاری عبدالرحیم، مفتی عامر جاوید، پروفیسر حافظ عبدالرشید، قاری عمر خالد، سمیع اللہ قادری، صاحبزادہ محمد سعید حاتم، چودھری شاہ محمد، محمد ایوب عادل، محمد ارسلان مغل اور صداقت علی مہر بھی شامل تھے، نقابت کے فراض ماسٹر سلمان بٹ نے ادا کئے، آخر میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔