کامونکی(نمائندہ خصوصی)ٹریفک حادثہ یا قتل، 30 سالہ شادی شدہ خاتون کئی روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسی۔ نواحی گاؤں تتلے مالی کے ساجد مہر کی اہلیہ فوزیہ بی بی کو ٹریفک حادثہ میں سر پر شدید ضربات آنے پر لاہور جزل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی روز تک زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ متوفیہ کے ورثاء کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل حادثہ من گھڑت کہانی ہے جبکہ اسکی ہلاکت خاوند اور سسرال والوں کے تشدد کا نتیجہ ہے،ایمن آباد پولیس مصروف تفتیش ہے۔ علاوہ ازیں دوسرے ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونیوالی 65سالہ نامعلوم خاتون دودن بعد گزشتہ روزدم توڑگئی۔
کامونکی؛مختلف حادثات میں زخمی 2خواتین دم توڑ گئیں
Sep 04, 2024