نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)ترکی میں نوجوان کو قتل کرنے والے دوملزمان کی ضمانتیں خارج،ایک گرفتار دوسرا فرار ہونے میں کامیاب،بتایاگیا ہے کہ موضع نوکھر کا رہائشی نوجوان علی رضا ترکی میں دوستوں کے ساتھ مقیم تھا جہاں پر قاسم بٹ اور عمیر ڈار سے علی رضا کا جھگڑا ہوگیا دیگر دوستوں کے صلح کروانے کے باوجود دونوں ملزمان نے رات کوسوئے ہوئے علی رضا پر شیشے کی بوتل سے حملہ کردیا اور علی رضا چند روز زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑگیا جبکہ ملزمان بھی پاکستان ڈی پورٹ ہوگئے تھانہ کوٹ لدھاپولیس نے مقتول کے بھائی جنیدالرحمن کی مدعیت میں ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر ملزمان کے خلاف تین ماہ قبل قتل کا مقدمہ درج کیا تھا اور ملزمان قتل کے مقدمہ میں عبوری ضمانت پر تھے عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں کوٹ لدھاپولیس نے عمیر ڈار کو گرفتار کرلیا جبکہ قاسم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔