حضورؐکی آمد سے جہالت کے اندھیرے ہمیشہ کیلئے چھٹ گئے

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں منعقدہ ایک بہت بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت رضائے مصطفے ؐ پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی نے کہا کہ حضورنبی کریم کی دنیا میں آمد سے تاریکی ، جہالت کے اندھیرے ہمیشہ کیلئے چھٹ گئے اور انسانیت اپنے مقدر پر ناز کرنے لگی۔ کریم نبیؐ کی ولادت کے ماہ مقدس کے دھوم دھام سے منانے کیساتھ ہمیں آپؐ کے بتائے ہوئے طریقوںکے مطابق زندگی بسر کرنی چاہئے ۔انہوںنے کہا کہ جونہی ربیع الاول شروع ہوتا ہے تو فضائیں درودوسلام کی صدائوں سے گونجنے لگتی ہیں اور ماحول میں ایک وجدانی کیفیت طاری ہوجاتی ہے۔ تقریب سے مولانا محمد اشرف سیال، مولانا عبدالقیوم بھٹی، صاحبزادہ مولانا غوث رضا، مولانا محمد اخلاق رضوی، حافظ محمد احمد رضا، مولانا محمد اکرم رضوی نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن