حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے کہا ہے کہ تمام محکموں کے افسران ڈینگی مچھر کی روک تھام اور اس سے بچائو کے لیے اپنے دفاتر اور انکی چھتوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں تا کہ حالیہ موسم برسات میں ڈینگی مچھر اور ا س کے لارواء کی افزائش پر قابو پایا جاسکے ۔ تمام سرکاری سکولوں، ہسپتالوں اور دیگر دفاتر میں اس بات کو یقینی بنایا جا ئے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہو اور بالخصوص سکولوں ، ہسپتالوں اور دفاتر کی چھتوں کو ہر لحاظ سے صاف ستھراہو نا چاہیے ۔تمام محکمے ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے ملکر ڈینگی مچھر کی روک تھام اور اس کی حفاظت کے لیے مشترکہ کوششوں کو جار ی رکھیں۔ ڈینگی مچھر سے بچائو کے حوالے سے عوام میں بھی خصوصی ڈینگی مہم جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ ،سی ا ی او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور، ڈی ایس پی صدر محمد آصف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے ۔ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ نے ڈینگی کی روک تھام ، اس سے بچائو کے حوالے سے مختلف محکموں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات بار ے تفصیلی بریفنگ دی ۔
حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کمیٹی کا اجلاس
Sep 04, 2024