ہماری جدوجہد مفاد پرست ٹولے کے رویوں کے خلاف ہے:قائدین بزنس گروپ 

Sep 04, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) بزنس گروپ کے قائدین سمیع اللہ نعیم، میاں عمر سلیم، شیخ عامر الرحمان ،بابو عاصم انیس اور غلام حسین جج نے کہا ہے کہ مخالفین انتخابی مہم کے دوران جھوٹے پراپیگنڈے اور الزام تراشیاں بند کریں۔غلط فہمی میں رہیں ہم خاموشی سے سن لیں گے ایسا بالکل نہیں ہو گا ہم وارننگ دیتے ہیں کہ مخالفین آئندہ محتاط ہو کر گفتگو کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک منیر ، ملک عمیر ،ملک مظہر ،ملک سلمان بشیر اور ملک فرحان بشیرکی جانب سے بز نس گروپ کے اعزاز میں عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے تقریب کا انعقاد کرنے پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔ بزنس گروپ کے قائدین نے کہا کہ ہماری یہ جدوجہد ان رویوں کے خلاف ہے جو چیمبر کے اندر مفادی ٹولے بیٹھ کر اپنے مفاد کی خاطر اس چیمبر کو چلاتا تھا بلیک میل کرکے اپنی پراپرٹیوں کو اس میں شامل کروانے کی ساری جدو جہد کرتا ہے۔ ڈمی صدر کو بٹھاتا ہے۔

مزیدخبریں