گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق چیئرمین ،صدر ن لیگ لالہ عصمت انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو خوشحال ترقی یافتہ بنانا ن لیگ کا خواب ہے جس کی تعبیر ملنے کے قریب ہے۔ جلدقوم دیکھے گی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح معاشی استحکام ہے اور انشا اللہ اس کے تحت عوام کو حقیقی تبدیلی میسر آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ن لیگ کو مینڈیٹ دیکر ایوان تک پہنچایا ہے جس کیلئے ارکان اسمبلی اور وزرا اپنا کردار ادا کرینگے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔