ن لیگ سیاسی انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی: رانامدثر نذر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )نائب صدر لائیرز فورم مسلم لیگ(ن)گوجرانوالہ رانا مدثر نذر خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ سیاسی انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی ،پارٹی قیادت نے ہمیشہ ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی خوشحالی پر بھرپور توجہ دی اور ریاستی مفادات کے حصول کی خاطر سیاسی و پارٹی مفادات کو قربان کیا اور اب بھی حکومت درپیش بحرانوں سے ملک و قوم کو چھٹکارا دلانے کی دن رات جدوجہد کر رہی ہے ۔ جسے سبوتاژ کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

ای پیپر دی نیشن