چیمبر میں ون یونٹی گروپ تاجروں کی نمائندہ جماعت ہے: عرفان اسلم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ون یونٹی گروپ کی طرف سے نامزد امیدوار کارپوریٹ کلاس عرفان اسلم کمبوہ نے کہا ہے کہ چیمبر آف کامرس میں ون یونٹی گروپ کاروباری برادری کی نمائندہ جماعت ہے جو بزنس کمیونٹی کے حقوق کیلئے آخری حد تک جدو جہد کرتی ہے ، خدمت کا جو سفر ون یونٹی گروپ نے شروع کیا تھا یہ رواں دواں رکھنا ہمارا گروپ کا اولین فرض سمجھتا ہے ، ہمارے گروپ نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی خدمت اور شہر ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے ، گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو بخوبی ہے اگر ہم اپنے پراجیکٹ کو سائیڈ پر کر دیں تو صرف آپکو مسائل ہی چار سو نظر آئیں گے ، مخالفین الزام تراشی اور عہدوں کی سیاست میں مصروف ہیں اور ون یونٹی گروپ بزنس کمیونٹی کی خدمت اور ان کا محافظ تھا اور رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن