جہلم(نامہ نگار) ٹریفک پولیس کے افسران کی آشیرباد پر اور عملے کی ملی بھگت سے رکشہ ڈرائیوروں نے چوک چوراہوں کو پارکنگ اسٹینڈز بنا لیا ہے جس کی وجہ سے ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے خاص طور پر جب سکولز کالجز سے چھٹی کا ٹائم ہوتا ہے تو جگہ جگہ گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن جاتا ہے ایمرجنسی کیلیے گزرنے والی ریسکیو1122 کی گاڑیوں سمیت مریضوں کی ایمبولینسز ٹریفک جام میں پھنس جاتی ہیں جس سے قیمتی جانی مالی نقصان ہو جاتا ہے اس کے علاوہ پیدل سفر کرنے والے بزرگوں بچوں اور خواتین کو سفر کرنے میں سخت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔