گوجرخان (نامہ نگار) منظر الاسلام فاؤنڈیشن کے بانی و سرپرست مفتی محمد عثمان احمد رضوی نے کہا ہے کہ 7ستمبر2024 کو قادیانیوں کو آئینی طور غیر مسلم ہوئے 50 سال پورے رہے ہیں یوم ختم نبوت گولڈن جوبلی کے موقعہ پر شہر شہر قریہ قریہ ختم نبوت کانفرنسز سیمینارز جلسے جلوس اور ریلیوں کا اہتمام کیا رہا ہے اس موقع پر منظر الاسلام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چھ ستمبر کو بعد نماز عشاء جامع مسجد اللہ والی مغل آباد ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی میں عظیم تاجدار ختم نبوت و تاجدار بریلی کانفرنس منعقد ہو گی جس کی صدارت پیر غلام حسنین قادری کریں گے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر،رکن قومی اسمبلی عبد القادر پٹیل،رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی اور جے یو پی کے راہنما طارق منیر بٹ ہوں گے خصوصی خطاب علامہ پیر سید ذوالفقار علی شاہ گیلانی آف کراچی کا ہو گاکانفرنس میں گوجر خان،کلر سیداں،ٹیکسلہ واہ کینٹ سمیت راولپنڈی کی تمام تحصیلوں سے قافلے شریک ہوں گے ان خیالات کا اظہار مفتی محمد عثمان احمد رضوی نے گوجر خان کے دورہ کے دوران مختلف علماء کرام و مشائخ عظام اور مذہبی وسماجی شخصیات سے ملاقات کے بعدجے یو پی کی مرکزی شوریٰ کے رکن ماجد حبیب کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقعہ پر علامہ جوادالمصطفیٰ خرم،راجہ ساجد عباسی،اقبال حسین،محمد ساجد،محمد فرحان،جنید واثق،سلیمان میر،محمد خالد اورمحمد احمد بھی موجود تھے۔