7ستمبر 1974پارلیمنٹ نے تحفظ ختم نبوتؐ سے محبت کی مثال قائم کی

   اسلام آباد (خبر نگار)چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی وائس چیئرمین صاحبزادہ سید سمیع اللہ حسینی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد عثمانی سیکرٹری فنانس علامہ حفیظ الرحمن کشمیری مرکزی قانونی مشیر میاں محمد طیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ سات ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کی گولڈن جوبلی مذہبی جوش وخروش اور مثالی عقیدت واحتشام سے منائی جائے گی ، 7 ستمبر 1974 کو پارلیمنٹ نے قادیانیو ں کو غیر مسلم قراردے کر تحفظ ختم نبوتؐسے محبت وارادت کی ایسی شمع روشن کی جس کی روشنی چہار عالم کو نیروتاباں کرتی رہے گی۔رہنمائوںنے کہا کہ 50 برس سے قادیانی گروہ زخم چاٹ رہا ہے وہ غیر مسلم اور اقلیت بن کر زندگی گزارنے کی بجائے مسلمانوں کی دل آزادی کے لیے تقب لگانے سے باز نہیں آرہا ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام7ستمبر بروز ہفتہ بعد از نماز عصر بمقام مینار پاکستانمیں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں مرکزی علما کونسل پاکستان کے عہدیداران اس کانفرنس کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش فرمائیں گے ۔ صاحبزادہ سید سمیع اللہ حسینی نے کہا کہ7ستمبر ہماری تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز دن ہے اکابرین امت کی طویل جدوجہد کے بعد پارلیمنٹ سے قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے میں کامیابی حاصل کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن