ا سلام آباد(نمائندہ خصوصی )اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں فاؤنڈر گروپ کی طرف سے ایگزیکٹو کمیٹی کی نشست کے لیے امیدوار طاہر ایوب نے کہا ہے ملک کے اندر انرجی کی لاگت کی وجہ سے کاروبار بہت مشکل ہو گیا ہے، ماہانہ سہہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی اتنی مہنگی ہو چکی ہے کہ اس کے بل ادا کرنا کسی کے لئے بھی ممکن نہیں رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت طویل المعیاد منصوبہ بندی کرے بجلی کے نرخوں میں فوری کمی لائی جائے، انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے مسائل اس کے علاوہ ہیں تاجر دوست سکیم کو موجودہ شکل میں کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
حکومت ٹیکس ریٹس میں کمی، نظام منصفانہ بنائے، طاہر ایوب
Sep 04, 2024