حجاب اور پردے پر مغربی ممالک کا رویہ متعصبانہ ہے، جماعت اسلامی حلقہ خواتین

اسلام آباد(فورم:رانا فرحان اسلم) حجاب اور پردے کے حوالے سے مغربی ممالک کا رویہ انتہائی متعصبانہ ہے اسلامی شعائر کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے ان ممالک میںخواتین کے حجاب اور سکارف کھینچنے کے واقعات اخلاقی پستی کا ثبوت ہیں پاکستان میں اسلامی شعار کے فروغ کیلئے ہرفرد معاشرے ادارے میڈیا اور حکومت کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا ڈراموں میں غیر اسلامی و غیر شرعی تہذیب کا فروغ’’ برزخ‘‘ اور’’ جوائے لینڈ‘‘جیسے حیا ء سوزڈرامے، ناموربرانڈز کیجانب سے غیر اسلامی غیر شرعی ملبوسات کی تشہر اور فروخت کیخلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین سرگرم عمل ہے ایسے اقدامات معاشرے کیلئے ناسور ہیںاور کسی صورت قابل قبول نہیںہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کی نائب صدر نذہت بھٹی ،سابقہ ایڈیشنل ڈائریکٹراسلامی یونیورسٹی وسنیئر ریذیڈنٹ رفاہ یونیورسٹی زبیدہ خاتون،انچارج میڈیا سیل حلقہ خواتین شمالی پنجاب سعدیہ سیف،نائب نگران نشر واشاعت اسلام آباد ساجدہ اقبال،اسلاملک سکالر ورکن عمیرا عنبرین اور بلاگرو مصنفہ نازمین عامر نے حجاب ڈے کی مناسبت سے ’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘ کیساتھ منعقدفورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن