راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات روکنے اور نجی ہائوسنگ سکیموں کی سرویلنس بڑہانے کیلئے دو نئے سپرنٹنڈنٹ اور چار سرویئرز کی تعیناتی کر دی اس تعیناتی سے آر ڈی اے کے تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ بے ہنگم تعمیرات سے ماحولیات پر پڑنے والے منفی اثرات کا خاتمہ ہوگا نئے تعینات ہونے والے افسران و اہلکار نجی ہائوسنگ سکیموں سمیت تمام تر تعمیراتی منصوبوں کو قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، بہترین صلاحیتوں کے حامل تجربہ کار سپرنٹنڈنٹ فیلڈ آپریشنز کی قیادت کریں گے جس سے غیر مجاز تعمیراتی سرگرمیوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف فوری کارروائی ہوگی ۔
آر ڈی اے میں دو نئے سپرنٹنڈنٹ اور چار سرویئرز تعینات
Sep 04, 2024