راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ پیرودھائی کے علاقے بس سٹینڈ پر ایک شخص نے تلخ کلامی پر نوجوان کو خنجر کے وار سے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا پولیس کو فوزیہ بی بی نے بتایا کہ میرا بیٹا حسیب بازار سے ناشتہ لینے گیا جہاں سے اس نے فون پر بتایا کہ مجھے ایک نے خنجر مار کر زخمی کر دیا ہے میں وہاں پہنچی تو بیٹا خون میں لت پت پڑا تھا پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
نوجوان کو خنجر کے وار سے شدید زخمی کردیا
Sep 04, 2024