اوپن یونیورسٹی" تعلیم سب کے لئے" پرپوری قوت کے ساتھ گامزن ،نسرین اختر

راولپنڈی(سٹاف رپور ٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی راولپنڈ ی ریجن کی ڈائریکٹرنسرین اخترنے کہا کہ یونیورسٹی میں پہلے سے انرول طلبا کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ آپ اپنا داخلہ بروقت بھجوائیں،میٹرک ،ایف اے کے طلبہ کے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر ،جب کہ بی ایس سائنس مضامین پروگرام میں داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 10 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔طلبہ کی سہولت کے لئے رول نمبر سلپ آن لائن ایپ AIOUانسٹال کرکے ڈان لوڈ کی جاسکتی ہے،یونیورسٹی آپ کو جدید خطوط پراعلی تعلیم دلوانے میں معاونت کرتی ہے،طلبا کو یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی سہولیات سے مستفید ہونا چاہیے تاکہ ان کا مستقبل روشن ہو۔ نسرین اختر نے طلبا کے لئے اپنے اہم پیغام میں کہا کہ یونیورسٹی کا سلوگن ہے "تعلیم سب کے لئے"۔جس پر یونیورسٹی پوری قوت کے ساتھ گامزن ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایت پر تعلیم کی اہمیت اور اس کے حصول پر مشتمل ایجوکیشن مہم راولپنڈی ریجن میں کامیاب رہی۔دیہی علاقوں میں اس مہم پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن