تمام محکمے ڈینگی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں،کمشنر عامر خٹک 

Sep 04, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے تین آفیسرز کی ٹیم بنا کر تمام سرکاری عمارات و دفاتر کو خصوصی طور پر چیک کروائیں۔ سرکاری دفاتر کی صفائی اور ڈینگی لاروا کو چیک کر کے رپورٹ کیا جائے تاکہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں مصروف افراد کے اپنے دفاتر کا اس سے پاک ہونا یقینی بنایا جائے بارشوں کا موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کے لئے سازگار ہے اس لئے تمام محکمے ڈینگی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی اجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ لیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ فیلیڈ میں کی جانے والی کاروائیوں کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن پر خصوصی توجہ دی جائے اور ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ 

مزیدخبریں