معا شر ے کی تعمیروترقی میں خو اتین کی شمو لیت ضرروی ،محمد ار شد

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت): قومی کمیشن برائے وقار نسواں (NCSW) نے پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم کی ہدایات پر عملداری یقینی بناے جانے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی میزبانی کی۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل وزارت انسانی حقوق محمد ارشد نے کی۔انسانی حقوق کی وزارت کے سیکرٹری اللہ دنو خواجہ نے پاکستان بھر میں خواتین کو بااختیار بنانے میں وزیراعظم کی گہری دلچسپی کو اجاگر کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور شراکت داروں کی جانب سے تیز رفتار اقدامات اور ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔کمیٹی نے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، بشمول:ڈیڑھ ارب روپے کے مجوزہ بجٹ کے ساتھ 500 ڈے کیئر سینٹرز کا قیام۔  (4.5 ملین روپے فی مرکزدوخواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے، دو ارب روپے کے بجٹ کے ساتھ "ورکنگ ویمن انڈومنٹ فنڈ" کی تشکیل۔ تین  پانچ سو ملین روپے مالیت کی تقسیم کے ذریعے خواتین کی تعلیم، صحت، معاشی، سیاسی بااختیار بنانے، قانونی مدد اور آفات سے نجات پر مرکوز منصوبوں کی حمایت کے لیے این جی اوز اور پبلک سیکٹر کی تنظیموں کے ساتھ برابری کی معاشی شراکت داری۔پاکستان بھر میں خواتین کو قانون سازی، معاشی خودمختار بنانے اور مساوات کے ذریعے بااختیار بنانا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن