سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سلیم حیدر،چوہدری نثار سے تعز یت

Sep 04, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی خوش دامن اور سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے چودھری نثار علی خان کی ہمشیرہ اور گورنر پنجاب کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں سپیکر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور گورنر پنجاب سرادر سلیم حیدر اور سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔

مزیدخبریں