راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران جدہ روانہ ہونے والی خاتون منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا ملزمہ کے ہینڈبیگ میں موجود 53 کیپسولز سے 318 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ملزمہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔منشیات کی ترسیل میں خواتین اور بچوں کے استعمال میں خطرناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اور اے این ایف اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے۔