تلہ گنگ (نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے مٹھی بھر اشرافیہ قوم کا خون نچوڑ رہا ہے آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ظلم کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا جب تک قرآن وسنت سے کے مطابق فیصلے نہیں ہونگے اس وقت تک مشکلات سے نکلنا ناممکن ہے ۔ پچنند میں تکمیل دروس قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت ان کو لوگوں کے قبضے میں جن پر عوام کو اعتماد نہیں آئی پی پیز میں 52فیصد حکومت کا حصہ 23فیصد چائنہ اور دیگر سیاستدانوں کی ہیں جو اس کی قیمت قوم سے ڈالروں میں وصول کر رہے ہیں ملک ہر بدامنی اور مہنگائی کے آسیب کا سایہ ہے جو مٹھی بھر اشرافیہ کی مرہون منت ہے قوم کو قرآن وسنت کے نظام کو رائج کرنے کے لیے دینی قوتوں کا ساتھ دینا چاہیے ظلم کا خاتمہ تب ہی ممکن ہے جب ہم اللہ اور اس کے رسول کے دئیے ہوئے نظام کو رائج کریں تقریب سیپروفیسر محمد طاہر ملک امیر جماعت اسلامی ضلع تلہ گنگ،مولانا عبدالستار نائب امیر ضلع تلہ گنگ،آصف اشرف امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال اور مولانا نذرالسلام خطیب جامع مسجد طوبی اسلام آباد نے بھی خطاب کیا۔
مٹھی بھر اشرافیہ قوم کا خون نچوڑ رہا ہے، لیاقت بلوچ
Sep 04, 2024