مختلف در یا ئوں، آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

Sep 04, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 80 ہزارکیوسک اور اخراج یک لاکھ 79 ہزار500کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار600کیوسک اور اخراج 30 ہزار600کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ85 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ85 ہزار 500کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد43ہزار300کیوسک اور اخراج8 ہزارکیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 79ہزار کیوسک اور اخراج 49 ہزارکیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.766 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1224.20فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.911 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزیدخبریں