اسلام آباد( وقائع نگار )مولانا الشاہ احمد رضا خان قادری محدث محدث بریلی نے امت مسلمہ میں عشق رسول کی دولت کو تقسیم کیا ہے آج مشرق ومغرب میں کسی بھی شخص نے اتنا علمی زخیرہ امت کو اس دورمیں نہیں دیا جتنا اعلی حضرت نے دیا ہے امت مسلمہ کے ذمدران تسلیم کر تے ہیں کہ برصغیر پاک و ہند میں واقع اس خطے میں امام احمد رضا خان قادری نے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں رد قادیانیت پر بہت بڑا کام کیا ہے سب سے پہلا فتوی بھی آپ نے دیا آپ نے کسی بھی شخص کو جو گستاخی رسول کا مرتکب ہو اپنی قلم سے اس کا سر تن سے جدا کیا آج گلی گلی نگرنگر میں مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام کی جو صدائیں بلند ہورہی ہیں یہ فیضان اعلی حضرت کی بدولت ہے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علما نے مرکزی بزم فیض رضا کے زیر اہتمام چالیسویں سالانہ فکر رضا کانفرنس جو بانی بزم قاری محمد حاکم دین نقشبندی مجددی سرپرست اعلی تحریک لبیک وبانی مسجد فیض الحرمین شریف آباد کی نگرانی میں منعقد ہوئی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مظہر اقبال رضوی نے کیا اجتماع میں علما وعما ئدین علاقہ نے بھرپور شرکت کی جسمیں پروفیسر محمد ضمیر احمد مولانا ادریس احمد مولانا عبد المناف ملک اعجاز تاپش صوبیدار ظفر اقبال محمد منظر کیانی مولانا قاری رفاقت مرسلین اعوان ظفر نیاز چوہدری قیصر راجہ عابد ستی ملک ریاست شرجیل بٹ بلاول نوید محمد جنید مجددی دیگر شامل تھے