آزادی مارچ کیس ، اسد قیصر کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  اورجوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے  آزادی مارچ  کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حاضری سے استثنی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت  ستمبر 17تک ملتوی کردی ہے ، تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کی سماعت کے دوران اسد قیصر عدالت میں پیش نہ ہوئے اوران کے وکیل کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن