چیئرمین سینیٹ نے صدر بورڈ آف گورنرز  پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمنٹری سروسز  کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

 اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمنٹری سروسز کے بورڈ آف گورنرز کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق  پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمنٹری سروسز کے 2008 کے ایکٹ کے سیکشن 6 کی ذیلی شق (1)(a) کے تحت چیئرمین سینیٹ ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے صدر ہوں گے ۔ بورڈ آف گورنرز کے صدر کی حیثیت سے ان کے عہدے کی معیاد تین سال کے لئے ہوگی۔ اس سلسلے میں   باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن