اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹر ل پولیس آفس اسلام آباد اور سیف سٹی اسلام آباد میں اہم اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا،جن میں ڈی آئی جی سکیورٹی جواد طارق، ڈی آئی جی لااینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عبد الحق عمرانی ،ایس ایس پی سیف سٹی شعیب خان سمیت ڈائریکٹر آئی ٹی ،ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،آئی جی نے اسلام آباد پولیس میں جاری بھرتی کے عمل کے مراحل کا جائزہ لیا ،انہوں نے افسران کو بھرتی کے عمل کی شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے میرٹ پر آگے بڑھانے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے سیف سٹی میں اجلاس کی بھی صدارت کی اور شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا،افسران کو دئیے گئے ٹاسکس پر عملدرآمد رپورٹ لی اور مزید احکامات جاری کئے،آئی جی اسلام آباد نے سی پی او اسلام آباد میں ڈائریکٹر آئی ٹی سے ملاقات میں اسلام آباد پولیس کے تمام سافٹ ویئرز کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ لی اورسیف سٹی کی تجدید نو اور مجموعی کارکردگی کے ساتھ ساتھ پبلک سروس ڈیلیوری کا بھی جائزہ لیا۔