پاکستان دنیا میں چاول کی صنعت میں ایک لیڈنگ کردار رکھتا ہے،جام کمال

Sep 04, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر تجارت جام کمال خان نے کونسل اف رائس ، ڈیری اور ڈیری پروڈکٹس کے اجلاس کی ورچول صدارت کی ،جام کمال نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار زراعت کے شعبے میں اٹھ بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کا ہدف حاصل ہوا ہے جس میں چاول کی صنعت  سے چار بلین ڈالر ہیں جو کہ ایک مائل سٹون ہے ،اجلاس میں ایکسپورٹر ز سے چاول کی صنعت  ڈیری کی صنعت کو بڑھانے کے حوالے سے مختلف پروپوزلز پہ بحث کی گئی،پاکستان دنیا میں چاول کی صنعت میں ایک لیڈنگ کردار رکھتا ہے خاص طور پہ یورپ اور گلف میں جس کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے ،ہمیں پیسٹی سائیڈ پروڈکٹس کہ استعمال کو کم سے کم کرنا ہوگا جس سے ہم اپنی ایکسپورٹ کی مارکیٹ بڑھا سکیں ۔پاکستان کی زرعی برآمدات نے  ریکارڈ 8 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کیا ۔

مزیدخبریں