شزہ فاطمہ کی زیرصدارت یو ایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے اجلاس 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے 50 ویں پالیسی کمیٹی کا اجلاس منگل کو وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی اظفر منظور بھی موجود تھے۔اجلاس میں یو ایس ایف کمپنی کے لیئے مالی سال 2024۔25 کے لیئے 23 ارب روپے بجٹ کی منظوری دی  گئی ۔ اجلاس میں یو ایس ایف کے لیئے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیئے 5.5   ارب روپے کا بجٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) یو ایس ایف چوہدری مدثر نوید نے اجلاس کو یو ایس ایف کے جاری اور مستقبل کے پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ دریں اثنا، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اگنائٹ کے  44 ویں پالیسی کمیٹی اجلاس کی صدارت بھی کی۔اجلاس میں اگنائٹ کے لیئے مالی سال 2024-25 کے لیئے 3.960 ارب روپے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ جبکہ اگنائٹ کے لیئے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیئے 639.87 ملین روپے کا بجٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔اگنائٹ حکام نے اجلاس کو جاری و مستقبل کے پروگرامز کے بارے میں آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن